سندھ: گھوسٹ اسکولوں کا انکشاف

کراچی : سندھ میں محکمہ صحت ہی نہیں محکمہ تعلیم بھی کرپشن میں پیچھے نہیں۔۔ سندھ میں باون گھوسٹ اسکولوں کا انکشاف ہوا ہے،پانچ کروڑ روپے کی رقم ہضم کرلی گئی۔

تعلیم کے نام پرسندھ میں کھلواڑ،5  گھوسٹ اسکولوں کا انکشاف ہوا ہے، کاغذات تو موجود  مگرزمین پر یہ اسکول دکھائی نہیں دیتے۔

غریب علاقوں میں تعلیم کے بہانے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے بھاری فنڈز بھی ہتھیاتے ہیں مگر یہ فنڈ جاتا کہاں ہے؟ کیوں کہ اسکولوں کا تو کوئی نام و نشان موجود نہیں،  تحقیقات ہوئیں تو انکشاف ہوا۔

تمام اسکولوں کو این جی اوز اور نجی شعبے چلاتے ہیں گھوسٹ اسکول۔۔ لاڑکانہ، حیدرآباد۔۔ دادو۔۔ تھرپارکر سانگھڑ اور میرپورخاص میں ظاہر کیے گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انکشاف ہوا تو سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو بھی ہوش آیا اور گھوسٹ اسکولوں سے بجٹ واپس لینے کیلیے محکمہ اینٹی کرپشن کو خط لکھ دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply