واٹس ایپ کیلئے اب انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں رہے گی

واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے اب انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے کروڑوں صارفین انٹرنیٹ کنکشن کے محتاج ہیں تاہم اب کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے اہم فیچر کو متعارف کروائے جانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی جلد ہی ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے جو آئندہ دو ماہ کے دوران اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ٹیسٹر دونوں کے لیے لانچ کروایا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

 

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ اور اور واٹس ایپ کے سی او مارک زکر برگ کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ ملٹی ڈیوائس فیچر 2 مہینوں کے دوران متعارف کروایا جائے گا تاہم فیچر کو مزید بہتر بنانے میں کچھ وقت درکار ہو گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply