سولفظوں کی کہانی ۔ پاک ٹی ہاؤس

یہ پاک ٹی ہاؤس ہے ۔میں نے اسے بتایا ۔
یہاں بڑے بڑے ادیبوں کی بیٹھک ہوا کرتی تھی۔
جن میں فیض احمد فیض ، سعادت حسن منٹو ، میرا جی ،
منیر نیازی ، کمال رضوی ، ناصر کاظمی ، استاد امانت علی خان ،
انتظار حسین ، پروفیسر سید سجاد رضوی ، افتخار جالب ،
احمد فراز ، عزیز الحق ، کشور ناہید ، جاوید شاہین ، شاہد حمید ،
مظفر علی سید ، انیس ناگی ، ابن انشا آیا کرتے تھے۔
یہاں بیٹھ کر ان مفلوک الحال ادیبوں نے اردو ادب کی بہت بڑی خدمت کی۔
ہم اوپر چلےگئے ۔آج میری برتھ ڈے تھی ۔
میں نے کیک کاٹا اور خوب ہلا گلہ کرکے لوٹ آئے۔

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply