جتھے ساڈا نور جمال

آج عدالتی فیصلے کے بعد نہایت پرجوش نوجوان سے مختصر مکالمہ ہوا۔۔۔
وہ: آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے کرپشن ثابت ہونے پر گاڈ فادر کو تاحیات نااہل قرار دے دیا اب کوئی کرپٹ سیاستدان حکومت نہیں کر سکے گا۔ اس فیصلے کا سارا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے جو کسی موقع پر نہ جھکا اور نہ ہی بکا۔
میں: خدا کرے یہ فیصلہ ملک و قوم کے لئے بہتر ہو اور کرپشن کے خاتمے کی طرف پہلا قدم ثابت ہو۔ لیکن نواز شریف نے بھی جمہوری رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے عدالت کا فیصلہ تسلیم کیا اس کی وسیع القلبی کی داد بھی دی جانی چاہیے۔
وہ: کیسی وسیع القلبی جناب۔ عدالتی فیصلہ کیسے نہ مانتا نواز شریف؟عدالت کو اپنے احکامات پر عملدرآمد کروانا اچھی طرح آتا ہے۔
میں: لیکن ایک بات میری سمجھ میں نہیں آئی کہ عمران خان نے بنی گالہ میں شکرانے کے نوافل ادا کیے لیکن عدالت آنے کی زحمت نہیں کی اپنی محنت کا کریڈٹ لینا تو بنتا تھا۔
وہ: کمال کرتے ہیں عمران خان اگر سپریم کورٹ آتا تو گرفتار کر لیا جاتا۔ آپ کو ہماری بکاؤ عدالتوں کا پتا تو ہے۔ اس کو سپریم کورٹ نے کسی کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے اشتہاری قرار دیا ہوا ہے۔
میں: یہ ٹھیک کہا آپ نے۔ اچھا یہ بتائیں کہ اگر سپریم کورٹ عمران خان کو بنی گالہ سے گرفتار کرنے کے احکامات دے تو کیا عمران خان گرفتاری دے دیں گے؟
وہ: کسی کی ہمت ہے وہ عمران خان کو گرفتار کر سکے؟
میں: (زیر لب)۔ بجا فرمایا۔ جتھے ساڈا نور جمال، کھوتا گدھا سب حلال۔

Facebook Comments

ظفیر حسین کیانی
لیکچرر شعبہ انگریزی یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر، مظفرآباد

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply