پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کا بیان مسترد کردیا

اسلام آباد:پاکستان نے وزیراعظم عمران خان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو سے متعلق جاری کردہ امریکی محکمہ خارجہ کابیان مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے اپنے ٹویٹ میں‌ واضح کیا کہ امریکی انتظامیہ نے مائیک پومپیو کی ٹیلی فون کال کوغلط رنگ دینی کی کوشش کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے حقائق کے منافی بیان جاری کیا، گفتگو میں دہشتگردوں کے پاکستان میں سرگرم ہونے کا ذکر نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے کہا کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اپنےبیان کوفوری درست کرے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان ہیدر نورٹ نے دونوں رہنماؤں کی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد بیان جاری کیا کہ مائیک پومپیو نے عمران خان سے بات چیت کے دوران پاکستان میں دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply