آصف زرداری کاآج سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے آج سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری آج رات لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے، انہوں نے عدالت میں پیشی کا فیصلہ قانونی ٹیم سےمشاورت کے بعد کیا۔

اس سے قبل یہ خبریں منظر عام پر آئی تھیں کہ آصف زرداری کی جگہ ان کے وکلاء سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔

بےنامی اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ ازخود نوٹس کی سماعت آج سپریم کورٹ کر رہا ہے ،عدالت نے سابق صدر زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو بھی طلب کررکھا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

سابق صدر نے بھی عدالت کا سامنا کرنے کا فیصلہ کرلیا،اعتزازاحسن ، لطیف کھوسہ اور فاروق ایچ نائیک ان کے ساتھ ہوں گے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply