قومی اسمبلی کے اخراجات کم ہونے چاہئے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا  ہے کہ عوام کو نئے پاکستان کی اسمبلی سے بہت توقعات ہیں، قومی اسمبلی کے اخراجات کو ہر ممکن حد تک کم کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسلام آباد میں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے منصب سنبھالنے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارک باد دی، ملاقات میں اسمبلی میں قانون سازی سے متعلقہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وہ ایوان کو بہترین انداز میں چلانے کی کوشش کریں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے قانون سازی کا عمل تیز کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply