شمالی وزیرستان میں دھماکا،اہلکار شہید

ڈھنڈا کلے میں فورسز کی بم ڈسپوزل ٹیم کے قریب ہونے والے دھماکے میں حوالدار احمد خان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ڈھنڈا کلے میں فورسز کی بم ڈسپوزل ٹیم کے قریب ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 3  زخمی ہوگئے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ترجمان پاک فوج کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم معمول کی سرچ اور آپریشن میں مصروف تھی کہ بارودی سرنگ پھٹ گئی جس میں حوالدار احمد خان شہید ہوگئے۔  38 سالہ حوالدار احمد خان  شہید کا تعلق میانوالی سے تھا، انہوں نے سوگواران میں ایک بیٹا، 2 بیٹیاں اور بیوہ چھوڑی ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply