• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

لاہور: نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس پنجاب میں نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب ہوئی اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب سے حلف لیا۔

اسپیکر قومی اسبلی نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر حمزہ شہباز سے حلف لیا۔ حمزہ شہباز پنجاب کے 21ویں وزیر اعلیٰ بن گئے۔ حمزہ شہباز کو حلف اٹھانے کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

حلف برداری کی تقریب کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتخابات کیے گئے تھے جبکہ گورنر ہاؤس کو سیل کر دیا گیا تھا۔

یاد رہے دو روز قبل، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ 28 اپریل تک گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے حلف لیں۔ حلف میں تاخیر آئین کے خلاف ہے۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ گورنر پنجاب پابند ہیں کہ وہ قانون کے مطابق حلف لیں۔ آئین کے تحت صدر اور گورنر پنجاب اپنے حلف کی پاسداری کے پابند ہیں۔ پنجاب 25 دن کے بغیر وزیر اعلیٰ کے چل رہا ہے۔ اس وقت عثمان بزدار وزیر اعلی ٰکی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

مقررہ تاریخ پر حلف نہ لینے پر حمزہ شہباز نے گزشتہ روز تیسری بار عدالت سے رجوع کیا تھا جس کے بعد عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو حکم دیا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف لیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply