fbpx
  • صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مقامات مقدّسہ: حجاج کے لیے پانی ، جُوس، دُودھ، لسّی، اور کھانے کے 9.5 کروڑ کینز اور پیکٹس

مقامات مقدّسہ: حجاج کے لیے پانی ، جُوس، دُودھ، لسّی، اور کھانے کے 9.5 کروڑ کینز اور پیکٹس

سعودی عرب میں تجارت اور سرمایہ کاری کی وزارت نے حج سیزن کے سلسلے میں مقامات مقدسہ یعنی منی، عرفات اور مزدلفہ میں غذائی اشیاء کے داخلے کی نگرانی کی۔ یہ بات سعودی خبر رساں ایجنسی SPA نے بتائی۔

اس سلسلے میں گزشتہ پانچ روز کے دوران مقامات مقدسہ میں پینے کے پانی کے 4.3 کروڑ سے زیادہ چھوٹے کینز، جوُس، دودھ اور لسّی کے 3.5 کروڑ سے زیادہ کینز، 1.3 کروڑ روٹیاں اور تیار کھانے کے 40 لاکھ پیک داخل ہوئے۔

مذکورہ وزارت کے اہل کاروں نے ریفرجریٹرز میں محفوظ غذائی امداد کو لانے والی گاڑیوں کی آمد کی نگرانی کی۔ اس غذائی مواد کو مقامات مقدسہ میں تقسیم کیا گیا۔

اس کے علاوہ زمینی نگرانی کی ٹیمیں اللہ کے مہمانوں کے واسطے مطلوبہ اسٹاک کی فراہمی کو یقینی بنانے سلسلے میں چوبیس گھنٹے گشت کر رہی ہیں۔ اس دوران حجاج کرام کی صحت و سلامتی کی خاطر غذائی اشیاء کا معیار اور اُن کی مدت استعمال کی تاریخ کی اچھی طرح سے جانچ کی جا رہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزارت کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ حجاج کرام کی صحت اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا سبب بننے کی صورت میں ،،، ذمّے دار افراد کو کڑی سزا دی جائے گی۔ اس سلسلے میں متعلقہ شکایات اطلاعی مرکز کو ٹیلیفون نمبر (1900) یا وزارت کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے پہنچائی جا سکتی ہیں۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply