وزیراعظم عمران خان مثال بن گئے،شاہانہ زندگی ترک کرنے کا وعدہ پورا کردیا،وزیراعظم ہاؤس کی بلٹ پروف سمیت تمام اضافی گاڑیاں نیلام کرنے کا اعلان کردیا۔
قوم سے پہلے خطاب میں بتایا کہ محض دو ملازم کے ساتھ 2گاڑیاں اپنے لئے رکھ لی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ میں وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں بلکہ اپنے گھر بنی گالا میں رہنا چاہتا تھا تاکہ کوئی سرکاری خرچ نہ ہو لیکن سیکیورٹی اداروں کے کہنے پر ملٹری سیکریٹری ہاؤس میں رہنا پڑرہا ہے۔
انہوں نے گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤسز سے اخراجات کم کرنے کا اعلان بھی کیااور بتایا کہ ہمارا کوئی گورنر گورنر ہاؤس میں نہیں رہے گا۔
عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کو تحقیقی یونیورسٹی بنانے کا اعلان بھی کیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کو سادہ زندگی گزار کر دکھائیں گےنہ کوئی کاروبار اور نہ ہی ٹیکس کا غلط استعمال کریں گے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں