• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آنے والی نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں، وزیر اعظم

آنے والی نسلوں کیلئے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں، وزیر اعظم

ہری پور: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آنے والی نسلوں کے لیے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے ہری پور کے دورے کے موقع پر پودا لگایا اور اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں ٹین بلین ٹری منصوبے کے تحت پہلے ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مکمل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کے لیے بہتر پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔ اس وقت پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے لیکن کبھی کسی نے لانگ ٹرم پلاننگ نہیں کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 5 جون کو ماحولیات کا دن منایا جائے گا۔ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے لیکن پاکستان میں جنگلات کی کٹائی ہو رہی ہے جو تشویشناک بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبے کا آغاز خیبر پختونخوا سے کیا اور درخت لگانے سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم ہوں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

تقریب کے دوران وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے پروگرام کی کامیابیوں پر بریفنگ دی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply