وزیراعظم عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے بھائی کی شادی میں شرکت کی یادگار تصویرانسٹاگرام پرشیئرکردی۔
وزیراعظم کی جانب سے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ 1989 میں وسیم اکرم کے بھائی کی شادی میں شرکت کے موقع پر۔
وزیراعظم عمران خان نے سفید رنگ کی شلوار قمیض زیب تن کررکھی ہے، اس موقع پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی موجود ہیں۔
صارفین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی تصویرکو کافی سراہا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں