عیدالاضحٰی پر 5 سپیشل ٹرینوں کا اعلان

پاکستان ریلوے نے عیدالاضحٰی پر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمدآفتاب اکبر کی منظوری کے بعد سپیشل ٹرینوں کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین 19 اگست کو کراچی سے صبح 10 بجے پشاور کے لیے روانہ ہوگی جب کہ دوسری عید سپیشل ٹرین کوئٹہ سے 19 اگست کی صبح 7 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تیسری سپیشل ٹرین 20 اگست دن 11 بجے کراچی کینٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ترجمان نے بتایا کہ چوتھی سپیشل ٹرین 21 اگست کو راولپنڈی سے صبح 7 بجے ملتان کے لیے روانہ ہوگی جب کہ پانچویں سپیشل ٹرین عید کے چوتھے روز 25 اگست کو ملتان کینٹ سے صبح 7 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا جس کے بعد یکم ذوالحجہ آج ہے اور عید الاضحیٰ 22 اگست کو منائی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply