بادشاہ کو انڈے مارنے کی کوشش،برطانوی شہری گرفتار

لندن: بادشاہ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا کو انڈے مارنے کی کوشش کرنے والے برطانوی شہری کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ 

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز اور بی بی سی کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بادشاہ چارلس اپنی اہلیہ کے ہمراہ شمالی انگلینڈ کے دورے پر تھے۔

 

اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری کردہ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چار انڈے برطانوی بادشاہ اور ان کی اہلیہ کے انتہائی نزدیک سے گزرتے ہوئے سڑک پہ گر گئے لیکن بادشاہ چارلس نے اس موقع پر بے نیازی کا مظاہرہ کیا اور اپنا دورہ جاری رکھا۔

خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق جس وقت انڈے مارنے کا واقعہ ہوا عین اسی وقت ایک شخص کو یہ نعرے لگاتے سنا گیا کہ یہ ملک غلاموں کے خون سے بنا ہے اور تم میرے بادشاہ نہیں۔ پولیس نے اسی وقت نعرے لگانے والے برطانوی شہری کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ بادشاہ چارلس اپنی والدہ ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد ستمبر میں ہونے والی تخت نشینی کے بعد پہلی مرتبہ شمالی انگلینڈ کے دو روزہ دورے پر آئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ ملکہ الزبتھ کی شاہی کار پر بھی 2022 میں اس وقت انڈے پھینکے گئے تھے جب وہ وسطی انگلینڈ کے شہر ناٹنگھم گئی تھیں جب کہ 1995 میں وسطی ڈبلن میں واک آؤٹ کے دوران برطانوی مخالف مظاہرین نے اس وقت کے شہزادہ چارلس پر انڈے پھینکے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply