جنسی گرومنگ سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا اعلان

برطانیہ میں بچوں کی جنسی گرومنگ سے نمٹنے کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

راچڈیل کے دورے میں وزیراعظم رشی سونک کا کہنا ہے کہ گرومنگ گینگز کا شکار بچے نظرانداز کیے گئے، اس سلسلے میں پولیس ٹاسک فورس بنائی جائے گی اور خصوصی افسر تحقیقات میں معاونت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والوں کا ڈیٹا یقینی بنائے گا کہ استحصال کرنے والے انصاف کے کٹہرے سے نہ بچ سکیں۔

برٹش ایشیائی مردوں پر وزیر داخلہ کی توجہ مرکوز ہونا مناسب ہونے سے متعلق سوال پر رشی سونک نے کہا یہ درست نہیں تھا کہ متاثرین کے کیسز سوشل ورکرز، سیاستدانوں اور پولیس نےثقافتی حساسیت اور سیاسی درستگی کی وجہ سے نظرانداز کردیے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب حزب اختلاف لیبر پارٹی نے حکومتی منصوبے کو نامناسب قرار دیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply