اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ کے حکم پر اصغر خان کیس میں ملوث سابق اعلیٰ فوجی افسران کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اصغر خان کیس کے حوالے سے سابق آرمی چیف جنرل ر اسلم بیگ کے وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے گزشتہ حکمنامہ میں فوجی افسران کے حوالے سے سوال اٹھایا تھا، پوچھا تھا فوجی افسران کیخلاف کارروائی سول حکومت کریگی یا فوج؟سابق آرمی چیف جنرل ر اسلم بیگ کے وکیل نے بتایا کہ آرمی ایکٹ کے تحت اسلم بیگ کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، سپریم کورٹ میں بھی کیس سماعت کیلئے مقرر ہے، کیا اسلم بیگ کا سماعت پر موجود ہونا لازم ہے؟۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ کہ اسلم بیگ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کریں، مقدمہ کی فائل دیکھے بغیر حاضری سے استثنیٰ کیسے دے سکتا ہوں۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں