مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں داخلے پر رانا ثناء اللّٰہ کو گرفتار کیا جائے گا۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ اینٹی کرپشن پنجاب رانا ثناء اللّٰہ کے نا قابل ضمانت وارنٹ لے چکا ہے، رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹ گرفتاری 19 اکتوبر تک موثر ہیں۔
مشیر داخلہ نے آئی جی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء کی گرفتاری میں پنجاب پولیس اینٹی کرپشن کی معاونت کرے۔
Advertisements
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ قانون کے مطابق رانا ثناء اللّٰہ کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں