بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت کے خواتین ونگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے امریکا کو خبردار کیا کہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ پابندیاں لگا کر، دھونس اور دھمکیوں کے ذریعے ترکی کو پیچھے دھکیل دیں گے تو یاد رکھیں کہ وہ ابھی ترک قوم کو جانتے نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا میں وزیر داخلہ اور وزیر قانون کا عہدہ نہیں ہوتا تاہم اس وقت رائن زنکی سیکریٹری داخلہ اور جیف سیشنز اٹارنی جنرل کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ گزشتہ روز امریکا نے اپنے ملک میں موجود دو ترک وزراء کے اثاثے منجمد کرتے ہوئے ترکی پر مزید پابندیاں عائد کرنا کا عندیہ دیا ہے۔

دونوں نیٹو ممالک کے درمیان امریکی پادری اینڈریو برنس کے معاملے پر کشیدگی پائی جاتی ہے۔ امریکی پادری کو ترکی میں دہشت گرد قرار دی گئی تنظیم اور ناکام فوجی بغاوت کی سازش کے سرغنہ ’فیتو‘ سے تعلقات اور رابطوں کے جرم میں قید کی سزا دی گئی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں