امریکی ایئر فورس کے ایک فور اسٹار جنرل نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تائیوان کے معاملے پر جاری تناؤ کے نتیجے میں 2025 میں امریکا اور چین کے درمیان جنگ ہو سکتی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایئر موبیلٹی کمانڈ کے جنرل مائیک منی ہن نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد ان کو روکنا ہے اور اگر ضرورت ہو تو چین کو شکست دینا چاہیے۔ انہوں نے اپنے کمانڈرزکو اس سال اپنی تمام تر تیاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں میں غلط ثابت ہوں لیکن میرا اندازہ ہے کہ ہمارے درمیان 2025 تک جنگ ہو گی۔
امریکی جنرل نے اس پیشگوئی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال تائیوان کے صدارتی انتخابات ہیں جو چین کو فوجی جارحیت کا جواز فراہم کر سکتے ہیں جبکہ امریکا خود بھی وائٹ ہاؤس میں نئی صدر کے لیے مقابلوں میں مصروف ہو گا۔
امریکی جنرل کی جانب سے لکھے گئے اس میمورنڈم کی پنٹاگون کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے جس میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کی ٹیم، حالات و واقعات اور وجوہات 2025 سے مطابقت رکھتے ہیں۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں