• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جدید ترین لڑاکا طیارے ایف 35 کی حساس معلومات فلمی انداز میں چوری

جدید ترین لڑاکا طیارے ایف 35 کی حساس معلومات فلمی انداز میں چوری

لندن: برطانوی فضائیہ کے جدید ترین لڑاکا طیارے ایف تھرٹی فائیو سے متعلق حساس معلومات چوری کرلی گئیں ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جاسوس نے خاتون اہلکار کا روپ دھار کر خفیہ معلومات نکلوالیں۔ اس کیلئے رشتہ کرانے سے متعلق ڈیٹنگ ایپ پر برطانوی فضائیہ کی خاتون اہلکار کا پروفائل ہیک کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایف تھرٹی فائیو فائٹر جیٹ کے پروجیکٹ پر نو ارب پاؤنڈ خرچ ہوئے ہیں، لاک ہیڈ مارٹن کا تیار کردہ ففتھ جنریشن ایف تھرٹی فائیو غیر معمولی مشنز انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب ایف تھرٹی فائیو کے انجن تیار کرنیوالی رولز رائس کے سابق انجینئر کو بھی چند ہفتے قبل ہی گرفتار کیا جاچکا ہے، تہتر برس کے انجینئر برائن جونز چین کی یونیورسٹی میں گیس ٹربائن پڑھارہے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply