• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب میں حکومت سازی: نون لیگ کا پیپلز پارٹی سے رابطہ

پنجاب میں حکومت سازی: نون لیگ کا پیپلز پارٹی سے رابطہ

لاہور: نون لیگ نے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب شہباز شریف کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات ہوئی، جس میں پیپلزپارٹی کو پنجاب میں اتحادی بننے کی پیشکش کی گئی۔

شہباز شریف نے جمہوریت کیلئے سی او ڈی پر دستخط بھی یاد دلائے۔ دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا ہے کہ اب بھی ساتھ چل سکتے ہیں۔

صدر مسلم لیگ نون نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو ملاقات کی دعوت دی جسے قبول کرلیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

خورشید شاہ اور شہباز شریف کی ملاقات آج ہوگی۔ دونوں رہنما انتخابی نتائج کے حوالے سے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply