ملک کا تجارتی خسارہ 31ارب ڈالر، سٹیٹ بینک

 2017-18 کے دوران ملکی برآمدات میں 13 فیصد جبکہ درآمدات میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور دوران سال برآمدات کا حجم 25 ارب ڈالر رہا ہے جبکہ درآمدات 56 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے لئے ملک کا تجارتی خسارہ 31ارب ڈالر تک بڑھ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس سال کے دوران تجارتی خسارہ میں دوگنا سے زائد اضافہ ہوا ہے اور سال 2008ئ کے دوران تجارتی خسارہ 15 ارب ڈالر تھا جو مالی سال 2018ئ کے اختتام پر 31 ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ ایس بی پی کے مطابق مالی سال 2008ئ کے دوران  خوراک کی برآمدات مجموعی قومی برآمدات کا 13فیصد تھیں جو گزشتہ ایک دہائی کے دوران 19 فیصد تک بڑھی ہیں جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات مجموعی برآمدات کے مقابلہ میں 7فیصد سے 2فیصد تک کم ہوئی ہیں جبکہ فرنیچر برآمدات میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply