مریخ پر پانی کی جھیل دریافت،سائنس دان پرامید

اطالوی سائنسدانوں نے مریخ پر مائع حالت میں پانی کی جھیل  کا  پتہ لگایا ہے۔

” سائنس” نامی امریکی جریدے کے مطابق، تقریباً 20 کلومیٹر طویل یہ جھیل  مریخ کے قطب جنوبی پر جمی برف کے ڈیڑھ کلومیٹر نیچے موجود ہے۔

 محققین کو امید ہے کہ وہ اب سرخ سیارے پر زندگی کی موجودگی کے بارے میں سوالات کے جوابات تلاش کر سکیں گے۔

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ  مریخ پر پانی کی موجودگی سے اب وہاں جانے یا رہنے والے خلانوردوں کو کسی حد تک آسانی ہو سکتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

امریکی خلائی ادارہ “ناسا “سن 2030 میں اپنا انسان بردار خلائی مشن مریخ پر اتارنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply