• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

اسلام آباد:صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن ہے تاہم اپوزیشن کی جانب سے اب تک کسی نام پراتفاق نہیں ہوسکا۔

صدارتی انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدوارکاغذات نامزدگی آج دن 12 بجے تک پریزائیڈنگ افسران کے پاس جمع کراسکتے ہیں۔

صدارتی انتخاب کیلئے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بدھ (29 اگست) کو صبح  10 بجے تک ہوگی اور صدارتی امیدوار جمعرات (30 اگست) تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور اُسی روز ایک بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔

ملک کے 13ویں  صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ 4 ستمبر کو ہوگی اور سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل الیکٹورل کالج صدر مملکت کا انتخاب کرے گا۔

چیف الیکشن کمشنر ریٹرنگ آفیسر جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان اور سینٹ و قومی اسمبلی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس پریزائیڈنگ آفیسر کی ذمہ داری سر انجام دیں گے۔

پولنگ کا عمل صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا،سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس میں پولنگ کے عمل میں حصہ لیں گے جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی اپنی متعلقہ اسمبلیوں میں قائم پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ میں حصہ لیں گے۔

تحریک انصاف کے نامزد امیدوارڈاکٹرعارف علوی سندھ ہائیکورٹ جبکہ پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اسلام آباد ہائیکورٹ میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتزازاحسن کے نام پرتاحال اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق نہیں ہوسکا، پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply