عمران خان کی متوقع جیت پر بھارتی میڈیا کا ماتم

کراچی : پوری دنیا کے میڈیا کی نظریں اس وقت پاکستانی انتخابات کی جانب ہیں لیکن بھارتی میڈیا کی جانب سے عمران خان کے خلاف پروپیگنڈا ابھی سے شروع ہو گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رو رہا ہے کہ عمران خان کی ہار سے بھارت کو فائدہ جب کہ ان کی جیت سے بھارت کو نقصان ہو گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عمران خان بھارت مخالف زبان استعمال کررہے ہیں، عمران خان کی جیت بھارت کیلئے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ بھارتی میڈیا نے الزام لگایا ہے کہ عمران پاکستان میں جہادی گروپوں کی حمایت کرتے ہیں، عمران خان کو لوگ طالبان خان بھی کہتے ہیں۔

بھارتی اخبار Times Now نے کہا عمران خان کی جیت بھارت کی ہار ہوگی، اخبار کے مضمون میں واویلا مچایا گیا ہے کہ عمران خان بھارت کے خلاف ہیں۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے میں سرخی لگی کہ عمران خان کی جیت بھارت کیلئے مشکلات پیدا کرے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بھارتی اخبار دی پرنٹ نے خبر لگائی کہ عمران خان کا وزیراعظم بننا جمہوریت کیلئے بری خبرہوگی۔ جبکہ ایک اور بھارتی اخبارفنانشل ٹائمز نے خبر لگائی کہ عمران خان جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply