نیپرا نے بجلی مزید 18 پیسے مہنگی کر دی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مزید 18 پیسے مہنگی کر دی۔

ڈسکوز کی مالی سال 22-2021 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق نیپرا ہیڈ کوارٹر میں سماعت ہوئی۔

نیپرا کے مطابق عوامی سماعت چیئرمین نیپرا انجئنیر توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی۔ نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ صارفین سے 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ چارج کیا جا رہا ہے جبکہ صارفین سے ستمبر تک چارج کیا جائے گا اور پھر سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ ختم ہو جائے گی۔

نیپرا نے کہا کہ چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ گزشتہ کی نسبت 18 پیسے فی یونٹ صارفین سے زیادہ چارج کیا جائے گا اور اطلاق بھی 3 ماہ کے لیے ہو گا جبکہ ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر لاگو ہو گا۔

نیپرا کے مطابق اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔ ڈسکوز نے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کروائی تھی۔

صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 95 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے اور کیپسٹی چارجز، ترسیلی اخراجات، مارکیٹ آپریٹر فیس، نقصانات کی مد میں وصولیاں کی جائیں گی۔

آئیسکو 8 ارب 73 کروڑ اور لیسکو کی17 ارب 81 کروڑ روپے وصولی کی اجازت طلب کرلی گئی اور گیپکو 9 ارب 25 کروڑ، فیسکو نے 11 ارب 62 کروڑ روپے کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہیں۔ میپکو 19 ارب 53 کروڑ، پیسکو 12 ارب 27 کروڑ روپے وصولی کرے گی۔

نیپرا کے مطابق حیسکو 5 ارب 30 کروڑ اور ٹیسکو 3 ارب 70 کروڑ روپے وصول کرے گی، کیسکو 3 ارب 16 کروڑ اور سیپکو کی 2 ارب 99 کروڑ روپے سے زائد وصولی کرے گی۔ بجلی صارفین سے وصولیاں اکتوبر، نومبر اور دسمبر کے بلوں میں کی جائیں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

صارفین سے صرف 19 پیسے فی یونٹ کے حساب سے وصولی ہو گی جبکہ نیپرا سبسڈی اور سرجارچ کم یا ختم نہیں کر سکتی بلکہ نیپرا صرف مشورہ دے سکتی ہے۔ صارفین کے لیے 19 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں اصافہ ہو گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply