شاہد آفریدی کا ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں انوکھا ریکارڈ

پاکستان کے سابق اسٹار آل راﺅنڈر اور کپتان شاہد خان آفریدی نے ایک اور انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، تفصیلات کے مطابق انہوں نے دنیا بھر کے ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹس میں صفر پر آﺅٹ ہونے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔افغانستان پریمیر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں 38 سالہ شاہد آفریدی پکتیا پینتھرز کی نمائندگی کرتے ہوئے قندھار نائٹس کے خلاف 2 گیندیں کھیل کر صفر پر آؤٹ ہوئے۔اس مرتبہ صفر کے اسکور پر آؤٹ ہوکر آفریدی دبیا کی تقریباً تمام ٹی ٹوینٹی لیگز میں صفر پر آﺅٹ ہونے کے منفرد منفی ریکارڈ کے مالک بن گئے۔شاہد آفریدی اب تک انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)، سری لنکن پریمیئر لیگ (ایس پی ایل)، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)، آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل)، انگلش ٹی ٹوینٹی بلاسٹ اور ورلڈ ٹی ٹوینٹی 2007 شامل ہے۔افغانستان پریمیئر لیگ میں اب تک شاہد آفریدی بلے بازی میں کوئی خاص کارکردگی نہ دکھاسکے ہیں اور لیگ میں 1، 19، *1 اور اب 0 بنایا ہے۔پکتیا پینتھرز کے لئے انہوں نے وکٹس بھی صرف 2 ہی حاصل کی ہیں، تاہم انہیں ٹی ٹوینٹی کرکٹ کا کنگ مانا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا کی تمام لیگز انہیں کھیلنے کے لئے مدعو کرتی ہیں۔شاہد آفریدی کو کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ‘کراؤڈ پُلر’ اور ‘انٹرٹینر’ کہا جاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply