سندھ ہائیکورٹ نے نثار کھوڑو کو نااہل قراردیدیا

لاڑکانہ (مانیٹر نگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کو نااہل قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی نااہلی سے متعلق سماعت کی، بینچ نے ایپلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نثار کھوڑو کو نااہل قرار دے دیا۔ نثار کھوڑو کو بیوی اور بیٹی کے نام ظاہر نہ کرنے اور 167 ایکڑ زرعی زمین چھپانے پر ایپلیٹ ٹربیونل نے نا اہل قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ پی ایس 11 کے امیدوار نثارکھوڑو نے ایپلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ میں چیلنج کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply