• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سانحہ مستونگ پربلوچستان کی فضاء سوگوار ، قومی پرچم سرنگوں

سانحہ مستونگ پربلوچستان کی فضاء سوگوار ، قومی پرچم سرنگوں

کوئٹہ:سانحہ مستونگ پر بلوچستان کی فضاء سوگوار ہے،سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔

ذرائع کے مطابق،گزشتہ روزبلوچستان کے ضلع مستونگ میں نوابزادہ سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکے میں انسانی جانوں کے نقصان پر بلوچستان بھر کی فضا سوگوار ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے سانحہ مستونگ پر2روز کے سوگ کے اعلان پر تمام سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں ہے۔

سانحہ مستونگ پر سبی سمیت مختلف شہروں میں ہڑتال  ہے،کاروباری اور تعلیمی مراکز بند ہیں جبکہ سڑکیں سنسان پڑیں ہیں۔

سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے قبائلی و سیاسی رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی کی تدفین آج سہ پہر آبائی علاقے مستونگ میں کی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی سانحہ مستونگ پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ پارٹی کا کوئٹہ میں ہونے والا آج کا انتخابی جلسہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply