• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی اداکارہ کی پولیس میں معروف ہدایتکار کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت

بھارتی اداکارہ کی پولیس میں معروف ہدایتکار کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ شرلین چوپڑا نے کئی فلموں کے ہدایت کار ساجد خان کے خلاف پولیس میں جنسی ہراسانی کی شکایت درج کرائی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شرلین چوپڑا نے ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں ساجد خان کے خلاف جنسی ہراسانی کی شکایت درج کرائی ہے تاہم پولیس نے ساجد خان کے خلاف باضابطہ طور پر مقدمہ درج نہیں کیا۔

2018 میں دنیا بھر میں خواتین کی ہراسانی میں ملوث اپنے اپنے شعبوں کے بااثر افراد کے خلاف ایک تحریکج شروع ہوئےی تھی جسے ’’می ٹو (me too)‘‘ کا نام دیا گیا تھا۔

اسی مہم کے دوران شرلین چوپڑا سمیت کئی اداکاراؤں نے ساجد خان پر ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔

گزشتہ 4 برسوں سے ان پر بالی ووڈ کے دروازے بند تھے لیکن اب وہ ٹی وی رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے ذریعے واپسی کی کوشش کررہے تھے۔

بھارتی شوبز اور فیشن انڈستری سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات ساجد خان اور بگ باس انتطامیہ پر تنقید کررہے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ساجد خان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرانے والی شرلین چوپڑا نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس بھی کی تھی جس میں انہوں نے ناصرف شو کی انتظامیہ بلکہ شو کے میزبان سلمان خان کو بھی کھری کھری سنائی تھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply