• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • منی لانڈرنگ الزام میں گرفتار حسین لوائی اسلام آباد منتقل

منی لانڈرنگ الزام میں گرفتار حسین لوائی اسلام آباد منتقل

منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار معروف بینکر حسین لوائی کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے اعلیٰ حکام مزید تفتیش کریں گے۔  کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی  ایف آئی اے کے اسٹیٹ بینک سرکل میں بیان ریکارڈ کرانے کے بعد اب انہیں اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے حسین لوائی نے کچھ سوالوں کے جواب دیے اور کچھ کے لیے وقت مانگ لیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ حسین لوائی کو آج سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا اور اب تک کی تفتیش سے عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق حسین لوائی کو شام چار بجے قومی ایئرلائن کی پرواز سے اسلام آباد لے کر جایا گیا۔ حسین لوائی ایف آئی اے کی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد گئے ہیں جہاں اسلام آباد میں اعلیٰ حکام ان سے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق تحقیقات کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply