• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے، شرائط ماننا پڑتی ہیں، وزیر اعظم

آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے، شرائط ماننا پڑتی ہیں، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے اور اسی وجہ سے شرائط ماننا پڑتی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے قومی سلامتی پالیسی کی دستاویز پر دستخط کر دیئے۔ جس کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کمزور ہو گی تو دفاع بھی کمزور ہو گا اس لیے مجبوری کی حالت میں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم نہیں کیا۔ مشکل میں آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑتی تھی اور اگر آئی ایم ایف کی شرائط مانیں تو سیکیورٹی متاثر ہوتی ہے۔ بڑی محنت سے نیشنل سیکیورٹی پالیسی کومرتب کیا گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور سویت یونین کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ ایک تگڑی فوج ہونے کے باوجود وہ ایک نہ رہ سکا۔ ملک کو محفوظ بنانے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ڈسپلن اور تربیت یافتہ فوج ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ریاست اور عوام ایک راستے پر چلیں اور ریاست اپنے کمزور طبقے کی ذمہ داری لیتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تعلیمی نظام بھی قوم بناتی ہے اور سندھ کے سوا تمام صوبوں کو ہیلتھ انشورنس دی ہے۔ پاکستان کو اس وقت قانون کی حکمرانی کا چیلنج درپیش ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ رسول اکرمﷺ ریاست مدینہ میں قانون کی پاسداری لے کر آئے اور قانون کی بالادستی نہ ہو تو معاشرے میں غربت ہوتی ہے جبکہ قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ ملک کے شمالی علاقے سوئٹزر لینڈ سے زیادہ خوبصورت ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply