• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ڈیمز کیلئے جمع فنڈز کسی کو کھانے نہیں دیں گے،چیف جسٹس

ڈیمز کیلئے جمع فنڈز کسی کو کھانے نہیں دیں گے،چیف جسٹس

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ڈیمز کیلئے جمع فنڈز کسی کو کھانے نہیں دیں گے۔

جمعے کو سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے قوم سے ڈیمز کے لئے فنڈز کی اپیل کر رکھی ہے، قوم کے بچے پیسے جمع کر کے دے رہے ہیں، سپریم کورٹ کے ججز بھی فنڈز دینے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، ہم بھی ڈیمز فنڈز میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ڈیمز کیلئے جمع فنڈز کو کسی کو کھانے نہیں دیں گے، اس پر پہرا دیا جائے، یہ نہیں ہونے دیں گے کہ کمیشن کےلوگ ان فنڈز سے گاڑی اور گھر خرید لیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ڈیمز سے متعلق ہر گھنٹے بعد اپ ڈیٹ کی جائے گی، ہر گھنٹے ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہونے سے پتا چلتا رہے گا کہ کتنے پیسے جمع ہوئے، اسٹیٹ بینک کو بھی اپنی ویب سائٹ پر یہ معاملہ اٹھانے کا کہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply