اہرام مصر پر سکائی ڈائیونگ ایونٹ کا انعقاد

 مصر میں منچلوں نے ہزاروں سال قدیم اہرام کا رخ کیا اور سکائی ڈائیونگ مقابلوں میں حصہ لیا۔ اہرام مصر پر سکائی ڈائیونگ کرتے ماہر نوجوان 19ممالک سے آئے، ایونٹ میں 60سے زائد کرتب باز شرکت کیلئے پہنچے اور سکائی ڈائیونگ کا شوق پورا کیا۔ پیراشوٹ کی مدد سے آسمانوں کی فضائیں چیرتے ہوئے یہ ڈائیورز زمین پر مقررہ نشان پر لینڈ کرنے کا ہدف حاصل کرتے اور پوائنٹس حاصل کرتے ۔ اس موقع پر کئی سیاح اور مقامی افراد بھی موجود تھے جواس ایونٹ سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔ تاریخی مقامات پر سکائی ڈائیونگ کے اس شاندار ایونٹ نے جہاں اہرام مصر کی اہمیت کو اجاگر کیا ، وہیں کرتب دکھانے کے شوقین افراد میں دلچسپ مقابلے کا موقع بھی فراہم کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply