• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ہالینڈ میں عوامی مقامات پرچہرے کے نقاب پر پابندی کا قانون منظور

ہالینڈ میں عوامی مقامات پرچہرے کے نقاب پر پابندی کا قانون منظور

ہالینڈ میں ایوان زیریں کے بعد سینیٹ نے بھی عوامی مقامات پرچہرے کے نقاب پر پابندی کا قانون منظور کرلیا۔  بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالینڈ کے ایوان زیریں نے 2016 میں عوامی مقامات پر چہرے کے نقاب پر پابندی کا قانون منظور کیا تھا، قانون کے اطلاق کے لیے اسے سینیٹ سے بھی منظوری درکار تھی اور2 سال بعد ملک کے ایوان بالا  سینیٹ نے بھی اس قانون کی منظوری دے دی ہے۔ قانون کے مطابق ہالینڈ میں ایسے مقامات پر چہرے کو نہیں چھپایا جاسکے گا، جہاں شناخت لازمی ہے۔ ان مقامات میں سرکاری دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ، اسکولز اور اسپتال شامل ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون کو 500 یورو تک جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ یورپ کے کئی ممالک میں خواتین کے چہرے کے نقاب پر پابندی کے قوانین منظور ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply