• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شمالی کورین ہیکرز نے گزشتہ سال 400 ملین ڈالر کی کرپٹو کرنسی اُڑالی

شمالی کورین ہیکرز نے گزشتہ سال 400 ملین ڈالر کی کرپٹو کرنسی اُڑالی

شمالی کوریا کے ہیکرز نے گزشتہ سال (2021) کے دوران 400 ملین ڈالر کی مالیت کی کرپٹو کرنسی آڑا لی۔ تجزیاتی کمپنی چین انیلیسز کے مطابق شمالی کورین ہیکرز کی جانب سے اتنی بڑی چوری کرپٹو کرنسی کے پلیٹ فارمز پر کم ازکم سات حملوں میں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 2020ء سے 2021ء تک شمالی کوریا سے ہیکنگ حملوں کی تعداد چار سے بڑھ کر سات تک پہنچ گئی اور رقم کے تناسب کے اعتبار سے ان حملوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔ہیکرز نے بہت سی تکنیکیں استعمال کیں جن میں فشنگ، کوڈ کا ناجائز استعمال اور میل وئیر کے ذریعے تنظیموں کے ہاٹ والٹ سے فنڈز حاصل کرنا شامل تھا اور اس کے بعد انہیں شمالی کوریا کے زیر کنٹرول ایڈریسز پر منتقل کر دیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ ہیکرز کے نشانے پر نشانے پر زیادہ تر سرمایہ کاری کرنے والی فرمز اور سینٹرلائزڈ ایکسچینجز تھیں۔کرپٹو کرنسی کے ہاٹ والٹ دراصل انٹرنیٹ اور کرپٹو کرنسی کے نیٹ ورک سے جڑے ہوئے ہوتے ہیں اس لیے وہ ہیکنگ کے لیے آسان ہدف ہوتے ہیں۔ چین انیلیسز کا کہنا ہے کہ زیادہ تر حملے نام نہاد لزارس گروپ کی جانب سے ہوئے جس پر امریکا نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply