سوشل میڈیا اور کشمیر

سوشل میڈیا کا اگر صحیح استعمال کیا جائے تو اس کے ذریعے ایک انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے کیونکہ موجودہ دور میں یہ ایک ایسا ہتھیار بن چکا ہے جس سے بیک وقت پوری دنیا کو باخبر کیا جا سکتا ہے۔ ایک ہی وقت میں پوری دنیا کے باسی حالات سے باخبر ہو سکتے ہیں۔لیکن انڈیا اس چیز کو کسی اور طریقے سے استعمال کر رہا ہے۔اس نے پورے مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر رکھی ہے ،تاکہ دنیا کو ان کی سیاہ کرتوتوں کا علم نہ ہو سکے،اس ظلم کا پتا نہ چل سکے جو نہتے اور بے گناہ کشمیریاں پر توڑا جا رہا ہے۔لیکن وہ دن دور نہیں جب کشمیر کی آواز پوری دنیا میں گونجے گی۔سچ کو دبایا نہیں جا سکتا ۔بہت جلد ظلم کے بادل چھٹ جائیں گے ،مظلوموں کو انصاف ملے گا ،اور کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا،ان شا اللہ!

Facebook Comments

ابراہیم جمال بٹ
مقبوضہ جموں وکشمیر سے ایک درد بھری پکار۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply