• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عام انتخابات کیلئےامیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج پہلا دن

عام انتخابات کیلئےامیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج پہلا دن

اسلام آباد:عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج پہلا دن ہے،19 جون تک جانچ پڑتال کا عمل جاری رہے گا۔

الیکشن کمیشن کا اسکروٹنی سیل 19 جون تک کاغذات نامزدگی کی باریک بینی سے چھان بین کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسکروٹنی سیل کی جانب سے 12 ہزار امیدواروں کے کوائف نیب، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کو بھیجے گئے ہیں، ساڑھے 7ہزار امیدواروں کے کوائف کی آن لائن اسکروٹنی سسٹم کی مدد سے جانچ پڑتال ہو چکی ہے۔

ذرآئع کے مطابق اسکروٹنی میں اسٹیٹ بینک نے حناء ربانی کھر، ہارون بلور اور فیصل وڈا سمیت ایک سو سے زائد افراد کو نادہندہ قرار دے دیا۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد 22 جون تک اپیلیں دائر کی جا سکیں گی، 27 جون تک اپیلوں کو نمٹایا جائے گا جبکہ نظرثانی شدہ فہرست 28 جون کو جاری ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

امیدوار اپنے کاغذات 29 جون تک واپس لے سکیں گے جس کے بعد حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply