• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیب کی نواز شریف، بیٹوں، بیٹی اور داماد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

نیب کی نواز شریف، بیٹوں، بیٹی اور داماد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

اسلام آباد: نیب نے نواز شریف سمیت ان کے بیٹوں، بیٹی اور داماد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے وزارت داخلہ سے درخواست کردی۔

نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طیب انور نے وزارت داخلہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز ، بیٹوں حسین نواز ، حسن نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پانچوں افراد کے خلاف جاری ایون فیلڈ ریفرنس کا ٹرائل آخری مرحلے میں ہے، ملزمان فیصلے کے نتائج سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں اس لیے ان کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ نیب نے 14 فروری کو بھی پانچوں ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیجا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply