سو لفظوں کی کہانی ۔ کمائی

ڈھابے پر چند آدمی بیٹھے چائے پی رہے ہیں, باتیں ہو رہی ہیں، تعارف ہو رہا ہے۔
تم کیا کرتے ہو ماہانہ کتنا کماتے ہو۔۔۔؟میں ٹیچر ہوں پندرہ ہزار کماتا ہوں۔۔
میں پولیس میں ہوں بیس ہزارکماتا ہوں۔۔میں بینک ملازم ہوں تیس ہزار کماتا ہوں۔۔
میں دکاندار ہوں پچیس ہزار کماتا ہوں۔۔میں مزدور ہوں پندرہ ہزار کماتا ہوں۔۔
میں سبزی فروش ہوں بارہ ہزار کماتا ہوں۔۔میں معمار ہوں پچیس ہزار کماتا ہوں۔۔
کونے میں ایک مفلوک الحال شخص بیٹھا ہےسب متوجہ ہوتے ہیں۔۔۔
بولا، میں شہر کی گداگرء یونین کا صدر ہوں ۔۔۔۔۔سوا لاکھ کماتا ہوں!!!

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply