تجربہ ہی سب سے بڑی شرط ہے

جناب نواز شریف نے سندھ کا گورنر مقرر کرتے ہوئے ایک دفعہ پھر یہ دکھلایا ہے کہ وہ تجربے کو کس قدر اہمیت دیتے ہیں۔ کچھ حاسد قسم کے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ شہریار، سعید الزماں اور کھوسو جیسے لوگوں کو اہم عہدے دے کر یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ میاں صاحب ابھی ایک کم عمر لڑکے ہیں۔ حالانکہ ان تمام تقرریوں کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ میاں صاحب تجربے کو سب سے اہم خیال کرتے ہیں۔ اب میاں صاحب کو ایک حساس ادارے میں چیف کا تقرر کرنا ہے۔ عین اس تقرری سے پہلے ایک تجربہ کار شخص کو ایک اہم عہدہ دے کر میاں صاحب نے ثابت کیا ہے کہ وہ تجربے کو کس قدر اہمیت دیتے ہیں۔ اب یقینًا وہ اس سلسلے میں بھی کسی تجربے کار کو ہی ترجیح دیں گے۔ پاکستان میں حساس ادارے سے تعلق رکھنے والے بہت سے تجربہ کار لوگ موجود ہیں۔

Facebook Comments

دائود ظفر ندیم
غیر سنجیدہ تحریر کو سنجیدہ انداز میں لکھنے کی کوشش کرتا ہوں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply