سو لفظوں کی کہانی ۔ قیامت

تم آج کل بہت سنجیدہ رہتے ہو۔۔۔
پچپن میں بہت مہم جوانسان ہوا کرتے تھے۔
میں نے ڈوڈو کو آسمان گھورتے ہوئے دیکھ کر سوال کیا۔۔۔۔
ہاں زیدی ۔۔وہ عمر ہی ایسی ہوتی ہے ،
جو دیکھا، پڑھا ،خود کو اس کریکٹر میں ڈھال لیا ،
عینک والا جن کا نستور ، سپر مین ، بیٹ مین ،
بکس بنی، ٹام اینڈ جیری کا جیری ، عمرو عیار،
عمران سیریز کا علی عمران بھی بنا ، ہر ناول کا ہیرو بنا ،
الفا براوو چارلی کا گل شیراور تو اور اسامہ بن لادن بھی۔۔۔
میں ہنسا،۔اوراب۔۔؟
اب میں شاہد مسعود کو دیکھ اور سن رہاہوں ۔۔
اور پھر سے آسمان تکنے لگا۔۔۔!!

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply