سو لفظوں کی کہانی ۔ کھوٹے سکے

تم اند ر نہیں جا سکتے اس نے گرج کر کہا۔
کیوں نہیں جا سکتا۔؟ میں نے استفسار کیا ۔
تمھارا نامہ اعمال خالی ہے اس نے جواب دیا۔
میں نےہاتھ میں پکڑا نامئہ اعمال اسے دکھا یا جس میں حج ، خیرات ، نمازیں اور بے شمار فلاحی کام تھے ۔
یہ حج دکان پر حاجی لکھوانے کے لیے کیا ،
خیرات فوٹو سیشن اور عبادات دکھا وے کے لیے ،
فلاحی کاموں میں ریا کاری کا عنصر اور سب دکھاوا تھا ۔۔
یہ اعمال کھوٹے سکے ہیں ان سے کچھ نہیں ہو گا ۔
یہ کہتے ہو ئے جنت کے دربان نے دروازہ بند کر دیا!

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply