تاریخی فیصلہ

ملکی تاریخ کا سب سے اہم فیصلہ آنا تھا۔
جسے صدیوں یاد رکھا جانا تھا۔
ملکی تاریخ میں کوئی حکمران کرپشن اور بد عنوانی کے سنگین الزامات پر عدالت عالیہ کے روبرو تھا۔
حکمران جماعت پرجوش تھی کہ فیصلہ ان کے ہی حق میں آئے گا۔
اپوزیشن جماعت پرامید تھی کہ فیصلہ ان کے حق میں ہی سنایا جائے گا۔
عوام پریشان تھے کہ حکمران جماعت کی روایت برقرار رہتی ہے یا واقعی تبدیلی کا دور آئے گا۔
فیصلے سے چند لمحے پہلے خبر آئی کہ تھر میں بھوک اور غذائی قلت کے باعث 130 بچے موت کی بھینٹ چڑھ گئے۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply