سو لفظوں کی کہانی ۔ کامیاب مارننگ شو بنانے کا طریقہ

ماضی قریب کا ایک کامیاب اداکار ، اداکارہ لیں جسے ڈرامہ ، فلمیں ملنا کم ہوگیا ہو۔۔۔
چند ادا کار لیں جن کا ریسیشن کا دور ہو ، ان کا خیمہ اسٹوڈیو کے باہر لگوا دیں تاکہ روز آنے جانے کی کوفت نہ ہو۔۔
ان کی شادی ہوچکی ہے۔۔؟ کوئی مسلئہ نہیں شو میں بار بارکروائیں۔۔
ایک ڈاکٹر اور ایک حکیم لیں جن کی دکان اچھی نہ چلتی ہو۔۔
ایک میک اپ آرٹسٹ لیں۔۔
ایک ڈی جے لیں جو ہر قومی تہوار پر انڈین دھنیں بجا سکے۔۔
ان سب کو مکس کرکے شو میں ڈال دیں۔۔
لیں آپ کا کامیاب مارننگ شو تیار ہے۔۔

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply