• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان میں ورچوئل کرنسیوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: اسٹیٹ بینک

پاکستان میں ورچوئل کرنسیوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام ورچوئل کرنسیوں کے فروغ اور ان میں سرمایہ کاری سے اجتناب کریں۔

مرکزی بینک نے تمام مالیاتی اداروں اور بینکوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ ورچوئل کرنسیوں کے لیے ابتدائی ادائیگیوں کی کوئی سہولت یا بینکاری خدمات ہرگز فراہم نہ کی جائیں۔

مرکزی بینک کے مطابق ورچوئل کرنسیاں، کوائن، لائٹ کوائن، ون کوائن، ڈاس کوائن کی بطور لیگل ٹینڈر کوئی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی پاکستان میں کسی ادارے کو فی الحال اس امر کا لائسنس دیا ہے نہ مجاز ٹھہرایا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اسٹیٹ بینک نے خبردار کیا کہ جو افراد رقم پاکستان سے باہر منتقل کرنے کے لیے ورچوئل کرنسی، کوائن یا ٹوکن استعمال کریں گے انہیں رائج قوانین کے تحت سزا دی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply