لال حویلی سے سرکاری سکیورٹی ہٹادی گئی

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی لال حویلی سے سرکاری سیکیورٹی ہٹا دی گئی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی پر 2002 سے پنجاب پولیس کے 11 اہلکار تعینات تھے جو 24 گھنٹے شفٹ وار تعینات رہتے تھے۔رکن قومی اسمبلی راشد شفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شیخ رشید احمد پر ماضی میں 3 خودکش حملے ہو چکے ہیں اور 20 سال بعد لال حویلی سے سیکیورٹی ہٹائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجود حالات میں لال حویلی سے سیکیورٹی ہٹانا خطرناک ہوسکتا ہے۔ لال حویلی سے سیکیورٹی ہٹانے کی وجوہات تاحال نہیں بتائی گئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ سی پی او آفس میں چند ہفتے پہلے شیخ رشید سے متعلق دھمکی آمیز کال موصول تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply