فٹبال ورلڈکپ کے 10ویں روز مزید 3 میچز کھیلے جائیں گے

ماسکو:فٹبال ورلڈکپ کے 10ویں روز مزید 3میچز کھیلے جائیں گے،بیلجیئم کا مقابلہ تیونس، جنوبی کوریا کا میکسیکو اور دفاعی چیمپئن جرمنی کا سویڈن سے ہوگا۔

فٹبال ورلڈکپ کے 10ویں روز کے پہلے میچ میں بیلجیئم اور تیونس کا شام 5بجے ٹاکرا ہوگابیلجیئم نے پہلے میچ میں پاناما کو پچھاڑا جبکہ تیونس کی ٹیم انگلینڈ سے ہاری تھی۔
رات 8بجے جنوبی کوریا اور میکسیکوکی ٹیمیں نبردآزما ہوں گی،جنوبی کوریا کو پہلے میچ میں سویڈن سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا جبکہ میکسیکو نے دفاعی چیمپئن جرمنی کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔

دن کے آخری  میچ میں رات 11بجے جرمنی اور سویڈن کا جوڑ پڑے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دفاعی چیمپئن جرمنی کو میچ میں فتح لازمی درکار ہے، نہیں تو ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی مشکل میں پڑجائے گی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply