ٹیکسٹ میسج اور فون کالز تک فیس بک کی رسائی

فیس بک صارفین کیلئے ایک اور بری خبر ہے کہ فیس بک اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے والے صارفین کی فون کالز اور ٹیکسٹ پیغامات کا ڈیٹا بھی جمع کر لیتی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کیمبرج اینالیٹکا سکینڈل میں پھنسی فیس بک کیلئے ایک نئی پریشانی کھڑی ہوگئی۔ فیس بک کو اب اینڈرائیڈ فونز پر فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کی فون کالز اور میسیجز کا ڈیٹا جمع کرنے کے الزام کا بھی سامنا ہے۔ ان الزامات کا انکشاف اس وقت ہوا جب فیس بک نے صارفین کا ڈیٹا بلا اجازت استعمال کرنے کا اعتراف کیا۔ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی جانب سے امریکا اور برطانیہ کے اخبارات میں ایک صفحے کا معافی نامہ چھپوایا گیا۔ اس کے بعد کچھ صارفین نے سوشل میڈیا پر اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کیا جس میں دیکھا گیا کہ اینڈرائیڈز فون استعمال کرنے والے صارفین کے فون کالز کے ریکارڈز بشمول تاریخیں، وقت، کال کا دورانیہ ، کال کرنے والے فرد کا نام اور فون نمبرز وغیرہ تک کا ڈیٹا فیس بک جمع کر لیتی ہے۔ فیس بک انتظامیہ نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ایسا صرف ان صارفین کے ساتھ ہوسکتا ہے جنہوں نے اینڈرائیڈ ورږن 4.1 استعمال کیا ہو جس کیلئے فیس بک پہلے آپریٹنگ سسٹم میں فون کانٹیکٹس تک رسائی کے ساتھ کال اور ٹیکسٹ لاگز تک بھی رسائی کی اجازت مانگتی تھی۔ اجازت ملنے کے بعد رسائی حاصل کرلی جاتی تھی تاہم چند سال بعد اس آپشن کو ختم کر دیا گیا ، لیکن تب تک جن افراد کا ڈیٹا جمع کیا چکا تھا اسے ختم نہیں کیا جاسکا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply